پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافے کی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ انگریزی اخبار دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اوسط ایکسچینج ریٹ فارمولہ کو مدنظر رکھا جائے تو 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی بجائے مہنگی ہو سکتی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق ذرائع آئل انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اوسط ایکسچینج ریٹ فارمولہ کے تحت 16 اگست سے پٹرول 31 روپے 08 پیسے جبکہ ڈیزل 8 روپے 96 پیسے مہنگا ہونا چاہیئے۔جبکہ وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 اگست سے پٹرول 9 روپے 95 پیسے جبکہ ڈیزل 8 روپے 96 پیسے مہنگا ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی اپنے ایک بیان میں کہہ چکے کہ حکومت اب پٹرولیم مصنوعات پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں دے گی۔تاہم دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کی ہے۔ایکپسریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے 15 روز کے بعد تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کی پالیسی کے تحت آج پندرہ اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر کمی ہونے کا امکان متوقع ہے۔ اوگرا نے پیٹرول 15روپے، ڈیزل 7 روپے اور مٹی کا تیل 2 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ آج کریں گے۔

 

وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے صارفین کیلئے قیمتوں میں مزید ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔ یاد رہے یکم اگست کو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں امریکی تیل کی قیمت 89 ڈالراور برطانوی تیل 96 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید ساڑھے 5 فیصد کمی ہوگئی ہے،جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں امریکی تیل کی قیمت گر کر 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 4.15 فیصد گر گئی ہے، جس کے بعد برطانوی تیل کی 96 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close