دکانداروں پر فکس ٹیکس، مفتاح اسماعیل نے غلطی کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دکانداروں پر فکس ٹیکس کے نفاذ میں غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی تھی کہ چھوٹی دکان پر بھی 3 ہزار روپے ٹیکس لگ گیا تھا، ایف بی آر نے 3 ہزار کی جگہ 6 ہزار روپے ٹیکس لگا دیا۔ وزیر خزانہ اسحاق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی کے بل پر ٹیکس لگانے سے بل کی کلیکشن کم ہوگئی، دکانداروں کا فکس ٹیکس ختم کرنے سے 15 ارب روپے کم ہوں گے، پیٹرولیم مصنوعات پر ایک روپے کا بھی ٹیکس نہیں لگے گا،

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسیڈی دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 1950 میں بھارت انسٹیٹیوٹ بنا رہا تھا ، آپ گلی ڈنڈے کھیل رہے تھے، یہاں پروفیسروں کی جعلی فیکٹریاں کھلی ہوئی ہیں، نظام تعلیم پر توجہ نہیں دی، آبادی پر توجہ نہیں دی، کیا ہم نے صنعتیں بڑھائیں، شادی ہال بڑھا دیے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حقیقی آزادی کا نعرہ لگانے والی جماعت 48 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close