اسلام آباد میں ڈالر مارکیٹ کریش کر گئی، ڈالر ٹکے ٹوکری ہو گیا، منی چینجرز کا خریدنے سے انکار

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ڈالرمارکیٹ کریش کر گئی‘ اسلام آباد راولپنڈی کی منی چینجر دکانوں پر ڈالرز بیچنے والوں کا تانتا بندھا رہا جبکہ خریدار کوئی نہ تھا۔گذشتہ روز انٹربینک ریٹ آئی ایم ایف کی طرف سے توثیق کا خط ملنے کے نتیجے میں 219روپے سے ایک دن میں ڈالر 4روپے گر کر 215روپے فی ڈالر تک پہنچا۔روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی حنیف خالد کی رپورٹ کے مطابق جمعہ 12اگست کو یہ دلچسپ منظر نامہ بلیو ایریا اسلام آباد‘ ایف ٹین مارکیٹ‘ جناح سپر مارکیٹ‘ ایف الیون مارکیٹ‘ آبپارہ مارکیٹ میں دیکھنے کو ملا کہ جس جگہ لوگوں کی بھیڑ تھی وہاں جا کر پتہ چلا کہ یہاں لوگ ڈالر بیچنے کیلئے جمع ہوئے ہیں مگر منی چینجرز اس خیال سے کہ چونکہ یکم اگست 2022ء سے ڈالر دو سو چالیس اور دو سو پچاس روپے سے مسلسل گرتا چلا آ رہا ہے اور کراچی مارکیٹ میں 213روپے سے بھی کم کا رہ گیا ہے‘

اسلئے منی چینجرز نے 213‘ 212‘ 211‘ 210حتیٰ کہ 209روپے کا بھی ڈالر خریدنے سے انکار کر دیا اور شام کے وقت منی چینجرز نے انتہائی مجبور ڈالر فروخت کرنے والوں سے 207روپے کا بھی ڈالر خریدا کیونکہ اُن کو ایمان کی حد تک یقین ہے کہ ڈالر ہفتہ اتوار اور پیر کو مزید کم قیمت کا ہو گا اور یہ 24اگست سے پہلے ہی200روپے سے کم میں ڈالر ملنے لگیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close