اسلام آباد(پی این آئی)خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی۔۔۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمت 2.6 فیصد تک کم ہوئی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعے کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 97.44 ڈالر پر آگئی۔
اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں