پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنادی

اسلام آباد(پی این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نئی سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کی شرح کو کم کرکے بھی حکومت عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 12روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے تک کمی کا امکان ہے۔ اوگرا کی طرف سے یہ سمری 13اگست کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد 15اگست کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں