اسلام آباد (پی این آئی) نیشل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کو بجلی کی قیمتوں کا بڑا جھٹکا لگا دیا، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 11 روپے 10 پیسے مہنگی کردی گئی، نیپرا حکام کے مطابق بجلی جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے جبکہ کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
بجلی مہنگی ہونے سے کراچی کے صارفین پر 25 ارب روپے سے زیادہ اضافی بوجھ منتقل ہو گا، نیپرا کے مطابق بجلی جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ایک ماہ کیلئے مہنگی کی گئی ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف اگست اورستمبر کے بلوں پر ہوگا۔جون کا ایف سی اے صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا، اگست میں صارفین سے 3 روپے 1 پیسہ چارج کیا جائے گا جبکہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے چارج کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں