منی بجٹ کی تیاری، کیا کچھ مہنگا ہو گا؟ آئی ایم کی شرائط پوری کرنے کا عمل جاری

اسلام آباد (پی این آئی) ماہرین معیشت نے آئندہ چند روز میںمنی بجٹ کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے نتیجے میں سگریٹ اور تمباکو کی پتی مہنگی ہو جائیگی، ان ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کی شرائط کے مطابق منی بجٹ میں پاکستانی سفارتکاروں کی مراعات پر ٹیکس چھوٹ، مراعات بحال کی جاسکتی ہیں۔ اس توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہاس حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ جلد ایل او آئی پر دستخط کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میںایک منی بجٹ کا امکان ہے جیسا کہ حکومت نے 18 ارب روپے قومی خزانے میں لانے کے لیے اضافی ٹیکس کے اقدامات کرنے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں اضافی ٹیکس لانے پر غور کیا جا رہا ہے جیسا کہ حکومت سگریٹ، تمباکو کی پتیوں اور کھاد وغیرہ پر مزید ٹیکس لگا سکتی ہے۔

تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کھاد کے شعبے پر ٹیکس بڑھانے کا خیال ترک کر دیا ہے اس لئے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سگریٹ اور تمباکو کے پتوں کی پروسیسنگ پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close