بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)بجلی مزید مہنگی کر دی گئی۔۔ کراچی کے شہریوں کو وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی کا جھٹکا دے دیا گیا۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

 

 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق حکومت نے کے الیکٹرک کے لیے فی یونٹ بجلی 57 پیسے مہنگی کرنےکی درخواست کی تھی جس کو قبول کرلیا گیا ہے۔ کراچی کے صارفین سے اگست ستمبر اور اکتوبر میں ہر ماہ 57 پیسے فی یونٹ اضافہ وصول کیا جاسکتاہے، لائف لائن صارفین کے سوا کراچی کے تمام صارفین سے یہ اضافہ وصول ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close