ڈالر کے بعد تیل کی قیمتیں بھی کم ہونے لگیں، پاکستانیوں کو بڑا ریلیف ملنے کی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق برینٹ تیل 96 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 90 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا جبکہ گیس کی قیمت 6 فیصد اضافے سے 8 ڈالر 15 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو پر پہنچ گئی۔

 

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی معاشی سست روی کے اشارے ہیں۔ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں بھی پچھلے دو دن میں پانچ ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے روپے کی قدر اگر مستحکُم ہوتی ہے اگلے کُچھ دنوں میں تو یہ ریلیف عوام کو منتقل کیا جاسکتا ہے اور مہنگائی میں بھی کمی واقع ہونے کا امکان ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close