اسلام آباد (پی این آئی)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مسلسل گر رہی ہےجس کے بعد سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قیمتیں بھی گراوٹ کا شکار ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی معاشی استحکام کی یقین دہانیوں کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 10 روپے 38 پیسےسستا ہو گیا، فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قمیت میں 12 روپے کمی دیکھی گئی ہے
جس کے بعد امریکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں 229 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے۔دوسری جانب سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی ہے ،ایک اماراتی درہم کی قیمت 65روپے سے کم ہو گئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت میں بھی کمی آگئی ہے ، ایک سعودی ریال 63 روپے سے بھی کم ریٹ پر ٹریڈ ہورہا ہے۔معاشی ماہرین نے روپے کی قدر میں بہتری کو پاکستانی معیشت کیلئے مثبت قرار دیا ہے ، جس سے پاکستانی قرضوں میں بھی نمایاں کمی آئے گی ساتھ ہی مہنگائی میں بھی کمی متوقع ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں