انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی، قیمت کتنی ہو گئی؟

کراچی (پی این آئی) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گر گئی۔انٹر بینک میں ڈالرایک روپے38 پیسےسستا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 237 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے آخری شرط بھی پوری کردی۔

آئی ایم ایف کی پاکستان میں کنٹری نمائندہ کے مطابق پاکستان نے پی ڈی ایل میں اضافہ کرکے ساتویں اور آٹھویں جائزہ معاہدے کی آخری پیشگی شرط بھی مکمل کردی ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا متوقع اجلاس رواں ماہ ہوگا۔ اگلی قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close