پاکستان میں پیٹرول سستا ہوتے ہی خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں امریکی تیل کی قیمت 93 ڈالراور برطانوی تیل 99 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔عالمی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید ساڑھے 5 فیصد کمی ہوگئی ہے،جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں امریکی تیل کی قیمت گر کر 93 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

 

اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 4.15 فیصد گر گئی ہے، جس کے بعد برطانوی تیل کی 99 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہی ہے۔ اس سے قبل 30 جون کو تیل کی پیدوار بڑھانے کی توقعات کم ہونے پر تیل کی قیمتوں میں تقریباَ 3 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا تھا، ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اوپیک پلس کے آئندہ اجلاس میں گروپ کی جانب سے تیل کی پیدوار بڑھانے کی توقعات کم ہونے پر جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں تقریبا 3 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہو گیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔برنٹ خام تیل کے ستمبر کے سودوں میں 2.79 ڈالر ، یا 2.6 فیصد اضافہ ہوا۔ستمبر کے سودوں کی قیمت 109.93 ڈالر بی بیرل ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی یونائیٹڈ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.79 ڈالر یا 3 فیصد بڑھ کر 99.21 فی بیرل ہو گئی۔

 

دوسری جانب گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرح مٹی کے تیل میں 4 روپے 62 پیسے اضافہ ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمت 227 روپے 19پیسے ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close