عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت ایک اعشاریہ تینتیس فیصد کمی کے ساتھ ستانوے اعشاریہ اکتیس ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔برٹش کروڈآئل کی فی بیرل قیمت ایک اعشاریہ صفر چارفیصد کمی کے بعدایک سو دواعشاریہ نو ڈالرہو گئی۔قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری آج (ہفتہ کو) وزارت خزانہ کو بھجوائی جائیگی،

پٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے اور ڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ تفصیل کے مطابق بین الاقوامی سطح خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل ہو گئی،جس کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی ورکنگ حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری آج (ہفتہ کو) وزارت خزانہ کو بجھوائی جائیگی۔اب تک کی ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے اور ڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کر کے قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔ لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر کے قیمتیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔ لیوی ٹیکس کم کرنے سے ڈیلرز مارجن کے اثرات سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق بھی مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں بنتا ہے ۔ ٹیکسز کی شرح بڑھا کر ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی جبکہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close