اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے پچاس پیسے کمی کردی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا گیا ہے جن کا اطالق رات بارہ بجے سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول تین روپے پانچ پیسے فی لیٹر سستا، لائٹ ڈیزل 12 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.95 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں4.62 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔ کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 227 روپے 19 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 191 روپے 32 پیسے پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب 8 روپے اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 244 روپے 95 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت اضافے کے ساتھ 201 روپے 7 پیسے ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں