یکم اگست سے پیٹرول مہنگا ہو گا یا نہیں؟ وزارت خزانہ نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے یا نہ بڑھانے کے حوالے سے کوئی سمری ابھی تک نہیں بھجوائی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بیلنس آف ٹریڈ اس ماہ برابر ہو جائے گا اور اگلے ماہ سے ڈالر آنے کی شرح میں اضافہ متوقع ہے جس سے معیشت بہتر ہوگی اور ڈالر کی قیمت میں کمی آئے گی۔

 

انہوں نے کہا: ’آئین میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ کہ اگر صوبوں میں ایک پارٹی کی حکومت نہیں ہے تو مرکز میں بھی نہیں ہو سکتی، فواد چوہدری کو معلوم ہونا چاہیے کہ آئی ایم ایف آئین کے مطابق ڈیل کرتی ہے صوبائی حکومتوں کے مطابق نہیں‘۔مصدق ملک نے الزام عائد کیا کہ ڈھائی سو ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ میں صدر مملکت ابراج کے گارنٹر تھے جس نے عمران خان کے لیے فرضی کرکٹ کلب بنا کر جعلی ٹی 20 کروا کر فلاحی کاموں کے نام پر ڈھائی سو ملین کی منی کا ڈرنگ کی اور یہ ہی وہ کام ہے جو عمران خان کا ذر یعہ معاش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے ملک ریاض کے ڈھائی سو ارب ضبط کیے جو حکومت پاکستان کو ملنے تھے مگر حکومت نے وہ رقم بحریہ ٹاؤن کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دی اس سب کے باوجود بھی عمران خان صادق و آمین ہے مگر وہ جو بیٹے سے تنخواہ نہیں لیتا تھا مگر وہ کیسے صادق و امین نہیں تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا وقت قریب ہے اس لیے یہ راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close