ملک میں کریڈٹ کارڈز سے خریداری میں اضافہ، سٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(پی این آئی)کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رحجان میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر32.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون 2022 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 73 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 32.1 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال جون میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 55 ارب روپے کی خریداری کی تھی،مئی کے مقابلے میں جون میں کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری میں 1.7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، مئی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 71 ارب روپے کی خریداری کی جوجون میں بڑھ کر73 ارب ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close