اسلام آباد(پی این آئی) ٹویوٹا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی درآمدات پر عائد پابندیاں برقرار رہنے کی صورت میں اپنے پلانٹ بند ہونے کی وارننگ دے دی۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق پاک سوزوکی کے ترجمان شفیق احمد شیخ نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی طرف سے ایس ایچ کوڈ 8703کے تحت درآمدات پر پیشگی شرائط لاگو کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کمرشل بینک بھی ایل سیز (لیٹر آف کریڈٹ)نہیں کھول رہے جس کی وجہ سے اگست میں پلانٹ بند ہونے کا خدشہ ہے۔
شفیق احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ”جولائی تک کمپنی پروڈکشن جاری رکھے گی اور 22جون تک کی بکنگ کے مطابق ڈلیوری کی کوشش کی جائے گی۔ اگر اس وقت تک پارٹس کی درآمد پر پابندی اور دیگر بندشیں برقرار رہتی ہیں تو پلانٹ مکمل بند ہو سکتے ہیں یا پیداوار میں کمی آ سکتی ہے۔“ واضح رہے کہ کمپنی کی طرف سے یکم جولائی سے گاڑیوں کی بکنگ پہلے ہی بند کی جا چکی ہے اور اس وقت جولائی سے پہلے ہونے والی بکنگ کی ڈلیوری کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم اس میں بھی کمپنی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں