راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (FFC) نے 28 جولائی 2022 کو ہونے والے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 جون 2022 کو اختتام پذیر ہونے والی مدت کے لیے اپنے ششماہی مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ پلانٹ کے H2 پر turn around میں تاخیر کی وجہ سے کمپنی نے 1,276 ہزار ٹن یوریا کی پیداوار حاصل کی، جو پچھلے سال کی نسبت 4 فیصد زیادہ ہے ۔
کمپنی نے اس مدت کے لیے 1,275 ہزار ٹن کا بینچ مارک سونا یوریا آف ٹیک بھی حاصل کیا۔ یوریا کی بڑھتی ہوئی فروخت اور درآمدی کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے بھی کمپنی اس مدت کے دوران 54.71 ارب روپے کی تمام مصنوعات کی آمدنی حاصل کر سکی ۔ کمپنی کی دیگر آمدنی میں7.41 ارب روپے کا اضافہ ہوا جسکی وجہ سرمایہ کاری کی آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ منسلک کمپنیوں کی طرف سے زیادہ منافع کی ادائیگی تھا۔
کمپنی کا 18.82 ارب روپے کا ٹیکس قبل منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ مالیاتی لاگت کے ساتھ شرح سود میں دوہرے ہندسوں میں اضافے سے منفی طور پر متاثر ہوا۔ ایف ایف سی کا مجموعی ٹیکس چارج 9.22 ارب روپے رہا جس میں بالترتیب 3.52 ارب روپے اور 0.86 ارب روپے کا سپر ٹیکس سال 2021 اور 2022 کے لیے 49 فیصد کی موثر ٹیکس کی شرح سےشامل ہیں۔
اس وجہ سے کمپنی نے 9.60 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا جس کا فی شیئر م منافع 7.55 روپے رہا ۔ تاہم اس عرصے کے دوران پاکستانی روپے کی شدید قدر میں کمی کی وجہ سے کمپنی کا ڈالرائز منافع سال 2021 کی مناسبت سے نمایاں طور پر کم رہا- جو گزشتہ سال 60 ملین USD سے کم ہو کے 2022 میں 51 ملین USD رہا – ایف ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس مدت کے لیے 2.10 روپے فی شیئر کے دوسرے عبوری ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں