پیٹرولیم مصنوعات پر مارجن بڑھا کر7 روپے تک کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول اور ڈیزل کیلئے ڈیلرزمارجن کیلئے نظرثانی تجویز منظور کرلی، پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلر مارجن بڑھا کر7 روپے تک کر دیا گیا ہے، گاڑیوں، موبائل، ہوم اپلائنس کے علاوہ درآمدی سامان پر پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی گئی۔ ہم نیوز کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

 

اعلامیہ اجلاس کے مطابق اجلاس میں گندم درآمد کرنے کیلئے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دی گئی، گندم کی خریداری کیلئے روسی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی تھی۔اجلاس میں فاطمہ فرٹیلائیزر پلانٹس کو مقامی گیس پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کمپنی کی کھاد کیلئے متعلقہ وزارتوں کو گیس کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اسی طرح اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلر مارجن بڑھا کر7 روپے تک کر دیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کیلئے ڈیلرز مارجن کی نظرثانی میں تجویز کی بھی منظوری دے دی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں، موبائل اور ہوم اپلائنس کے علاوہ درآمدی سامان پر سے پابندی ہٹانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس سستی اور اچھی گندم دے گا تو ضرورلیں گے ہمیں کسی ملک کی پرواہ نہیں، پاکستان میں تین ملین ٹن گندم قلت ہے، اس قلت کی وجہ بیماری یا کوئی اور وجہ نہیں ہے، بلکہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر حکم دینا ہے۔

 

مجھے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ روس ہمیں گندم دے رہا ہے، ہم نے کہا کہ ان سے بات کریں، اگر سستی گندم ملتی ہے تو ہم ضرور لیں گے،اس بات کو ڈیڑھ ماہ ہوگئے میں نے ان ممالک کو بھی بتا دیا، ہم نے سب کو بتا دیا کہ ہم گندم لیں گے ہم نے اپنے ملک کا مفاد دیکھنا ہے، ہمیں کسی کی پروا نہیں ہے، ہم جب گندم خرید چکے تو پرسوں آفر آئی ، میں روس کو کہا کہ آپ ہمیں دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں