کراچی (پی این آئی)ایک ہی دن میں سونا ساڑھے آٹھ ہزار روپے مہنگا ہو گیا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔۔ پاکستان میں ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے آٹھ ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 60 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونےکی قیمت سات ہزار 288 روپےکے اضافے سے ایک لاکھ37 ہزار 603 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں 19ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1740ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں