ڈالر کی قیمت 241 روپے، اور کتنی اوپر جائے گی؟؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں سیاسی عدم استحکام نے امریکی ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قیمت کو آسمان پر پہنچا دیا۔ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے بڑھ کر ایک ڈالر کی قیمت 241 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کا ملا جلا دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 78 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جب راتوں کو سیاسی صورتِ حال تبدیل ہو تو مارکیٹ ایسے ہی اثر دکھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی بنیادی وجہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں