تیل کی قیمتوں میں یکدم بڑی گراوٹ، کئی ماہ بعد کم ترین سطح پرآگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی منڈی میں ایک مرتبہ پھر خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی گراوٹ کے سبب تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی منڈی میں امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہو کر 95 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 103 ڈالر ہوگئی ہے۔

 

دوسری جانب عالمی معاشی بحران کا اثر پام آئل اور گندم پر بھی پڑا۔ ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت میں47 ڈالر کی کمی سے 831.78 ڈالر جبکہ گندم کی فی ٹن قیمت 22.50 یورو کی کمی سے 328.25 یورو ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close