کراچی (آئی این پی )بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1200روپے اور 1028روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1780 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کرایک لاکھ 44 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 23 ہزار 457 ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1580روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1354.60 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں