کراچی (آئی این پی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور جاری ا تار چڑھائو کھاتوں کے خسارے کی وجہ سے ہے ۔ گزشتہ چھ ماہ میں ڈالر کی قدر 12 فیصد بڑھی ہے ۔
منگل کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روپے میں قدر کی صورتحال مارکیٹ کے طے کردہ ہے اور کرنسی کا اتار چڑھائو کا تعلق جاری کھاتوں کے خسارے سے ہے جب کہ کرنسی اتار چڑھائو کا سبب مختلف خبریں اور غیر یقینی صورتحال ہے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گزشتہ چھ ماہ میں 12 فیصد بڑھی ہے ۔ دسمبر 2021 سے ابتک روپیہ 18 فیصد گرا ہے جب کہ مہنگائی ایڈجسٹ کرنے کے بعد کرنسی کی قدر صرف تین فیصد گری ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں