کراچی (آئی ا ین پی) پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد زبردست کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1050 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 41 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 901 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 21 ہزار 13 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1050 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 41 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 901 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 21 ہزار 13 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 1714 ڈالر پر آگیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں