کراچی (پی این آئی ) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہونے اور پٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ کراچی میں اور اندرون ملک دو روز سے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی نہیں ہو سکی۔چئیرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے باعث آئل انسٹالیشن ایریاز ماڑی پور، پورٹ قاسم اور دیگر مقامات پر پٹرولیم مصنوعات کی لوڈنگ ان لوڈنگ کی جگہوں پر بہت زیادہ پانی کھڑا ہونے کے سبب آئل ٹینکرز کے وہاں پھنس جانے کا امکان ہے۔
اس لیے متعلقہ مقامات سے دو دن سے پٹرولیم مصنوعات کی کسی بھی قسم کی فراہمی نہیں ہوئی۔اگر وفاق یا سندھ حکومت جلد سے جلد مذکورہ مقامات سے پانی کی نکاسی کا بندوبست نہیں کرتیں توعید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی دو دن کے بعد سے پورے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہو سکتا ہے اور پٹرول پمپس بھی بند ہو سکتے ہیں۔انہوں نے وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از نکاسی آب کا بندوبست کرکے ٹرانسپورٹرز کو سہولت دی جائے تاکہ پاکستان کے کونے کونے میں ہمارے آئل ٹینکرز سپلائی بحال کر سکیں۔دوسری جانب انڈسٹری ذرائع نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 12 سے 14 روپے کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 25 سے 30 روپے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی نہ بڑھے تو 16 جولائی سے قیمت میں کمی ہو سکتی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول 30 اورڈیزل 40 روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے طلب کرلی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں