گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان

لاہور(پی این آئی)فائلرز اور نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے، 1300 سی سی سے زیادہ کی گاڑیوں پر ایک فیصد کیپٹل ویلیو ٹیکس کے نفاذ اور طلب کم کرنے کے لیے آٹو فنانسنگ کے سخت قوانین اور بلند شرح سود کے بعد غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر آٹو انڈسٹری نے 23-2022 میں گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عیدالاضحی کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے

کیونکہ انڈسٹری ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مسلسل گراوٹ اور سمندری مال برداری کی بلند قیمتوں کے اثرات صارفین کو منتقل کرے گی جبکہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ انڈسٹری ایک بحران سے گزر رہی ہے۔واضح رہے کہ انڈس موٹر کمپنی نے پہلے ہی 18 مئی سے گاڑیوں کی ایڈوانس بکنگ بند کردی ہے، اس کے بعد لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے 20 مئی سے پیکانٹو آٹومیٹک اینڈ اسپورٹیج اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے یکم جولائی سے

گاڑیوں کی بکنگ بند کردی ہے۔یہ شرح تبادلہ کے بحران اور 20 مئی 2022 سے پرزہ جات اور لوازمات کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے کی اجازت نہ دینے کے اسٹیٹ بینک کے فیصلے کی وجہ سے اسمبلرز نے کیے ہیں۔آئی ایم سی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، آٹو پارٹس کے لیے ایل سی کھولنے پر اسٹیٹ بینک کی پابندیوں اور یکم جولائی سے نافذ کیے جانے والے نئے ٹیکسوں کی وجہ سے مالی سال 2023 میں گاڑیوں کی فروخت میں کم از کم 30 فیصد کمی کی توقع ظاہر کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں