لندن(پی این آئی ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے جبکہ برینٹ کروڈ آئل 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گیاہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مطابق ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اس خدشے کے پیش نظر کم ہو رہی ہے کہ کساد بازاری تیل کی طلب کو کم کر دے گی ، یورپ کا بینچ مارک خام کنٹریکٹ، برینٹ نارتھ سی، دوپہر کے درمیانی سودوں میں 3.3 فیصد گر کر 99.39 ڈالر فی بیرل پر آ گیا
جبکہ امریکی ہم منصب ڈبلیو ٹی آئی تیل بھی 3.3 فیصد گر کر 96.12 ڈالر پر آ گیا۔تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی ہے کہ برینٹ اس سال کے آخر میں دنیا بھر میں طویل معاشی بدحالی کی صورت میں 65 ڈالرتک پہنچ سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں