متحدہ عرب امارات میں بھی تیل کی قیمتیں تاریخی بلندی پر پہنچ گئیں

ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ ہوگیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.63 درہم یعنی پاکستانی 257 روپے ہوگئی ہے۔

مقامی اخبارکے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہونے کے بعد فی لیٹر قیمت 4.76 درہم یعنی پاکستانی 265 روپے کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ عرب امارات میں 4 ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close