کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ سونے کی 400 روپے کم ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 970 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1788 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں