پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافے کے بعد پیٹرول ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس پر صارفین نے خوب میمز بنائیں۔ پیٹرول مہنگا ہونے پر کسی نے اپنے غصے کا اظہار کیا تو کسی نے میمز بناکر مذاق بنایا اور اپنے دل کا بوجھ ہلکا کیا۔گلزار سخی نامی صارف نے ایک رکشہ پر لگے پوسٹر شیئر کیا جس پر درج تھا ’’جو کمایاپٹرول پوایا ،احسن چراغ نامی صارف نے بلاول بھٹو زر داری کی تصویر شیئر کر تے ہوئے لکھا ’’جب ایک پارٹی آتا ہے تو مہنگائی آتا ہے ،جب زیادہ پارٹی آتا ہے تو زیادہ مہنگائی آتا ہے ،،زاہد آفریدی نے ایک تصویر شیئر کی جس میں رکشہ میں موجود ایک شخص ہاتھ میں تسبیح لئے دونوںبازئوں پر سر رکھ کر سو رہا ہے

۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرول 248 روپے 74 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close