کولمبو (پی این آئی)بجلی کی لوڈشیڈنگ ، خوراک اور ادویات کی قلت جیسی سنگین پریشانیوں سے نبردآزما سری لنکا میں پٹرول ختم ہو گیا ، حکومت نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ۔
پٹرول بحران کے شدت اختیار کرتے ہی عوام ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے ،مظاہرین نے حکومت سے ایندھن کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پٹرول دو یا عہدہ چھوڑ دو۔ احتجاج میں ڈاکٹرز ، بینکرز سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔سری لنکن حکومت کا کہنا ہے کہ پٹرول کی تازہ کھیپ 22 جولائی کو پہنچے گی جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی ایک کھیپ 13 جولائی کو پہنچنے کا امکان ہے۔سری لنکن حکومت نے اگلے دو ہفتوں کے دوران بسوں، ٹرینوں اور ایسی گاڑیوں کو ہی کو ایندھن بھرانے کی اجازت دی ہے جو میڈیکل سروسز یا خوراک کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، سری لنکا میں ایندھن کے ذخائر کم ترین سطح تک پہنچ چکے ہیں اور ملک میں صرف ایک دن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایندھن موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں