کراچی(پی این آئی)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22ڈالر کی کمی سے 1804 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300روپے کی کمی واقع ہوئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے نتیجے میں کراچی،حیدرآباد،سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 141500 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 121313 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1550روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1328.87 روپے پر مستحکم رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں