15ہزار، 25ہزار،40ہزار اور ساڑھے 7ہزار روپے کےپرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) ادارہ قومی بچت نے پرانے بانڈز تبدیل کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جو لوگ بانڈز تبدیل یا کیش کرانا چاہتے ہیں وہ 30جون تک کروا لیں۔ اس کے بعد پرانے پرائز بانڈز تبدیل یا کیش نہیں کرائے جا سکیں گے۔ ادارہ قومی بچت کے مطابق 15ہزار، 25ہزار،40ہزار اور ساڑھے 7ہزار روپے کے بانڈز تبدیل کرانے کا یہ آخری موقع ہے۔

 

یہ بانڈز سٹیٹ بینک، قومی بچت مراکز اور بینکوں کی منظور شدہ برانچوں سے تبدیل یا کیش کرائے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے پرانے بانڈز بند کرکے پریمیم بانڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close