انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)دوسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد پھر اضافہ ہو گیا ، انٹر بینک میں مزید 25پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعدڈالر 207 روپے 75 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔قبل ازیں انٹر بینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسےکمی کے بعد 207 روپے25 پیسے کی سطح پر موجود ہے۔

دریں اثنا فوریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ممکنہ معاہدے کی صورت میںڈالر کی پیش قدمی رک جائے گی اور پاکستانی معیشت میں مزید بہتری آئے گی،ڈالر نے اوپر جاکر حد کردی ہے تاہم مفتاح اسماعیل کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کی جلد بحالی کی خوشخبری سے ڈالر کی قدر قابو میں آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close