پاکستان نے ایمازون کی تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

اسلام آباد(پی این آئی)آن لائن مارکیٹنگ کے عالمی پلیٹ فارم ایمازون کی جانب سے سیلرز لسٹ میں شامل ہونے کے بعد ایک سال کے اندر اندر پاکستان ایمازون کی تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔ای کامرس انٹیلی جنس فرم مارکیٹ پلیس پَلس کے مطابق 2022 کے آغاز میں ایمازون کی مارکیٹ پلیس میں شامل ہونےکے بعد سے ہزاروں پاکستانی کاروباریوں نے ایمازون جوائن کرلیا ہے۔

 

مارکیٹ پلیس پَلس کی جانب سے جاری کردہ ایمازون کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں پاکستان کا شمار امریکا اور چین کے بعد تیسرے نمبر پر ہوتا ہے۔اسی فہرست میں برطانیہ کا نمبر چوتھا،ترکی کا پانچواں ،کینیڈا کا چھٹا اور بھارت کا شمار آٹھواں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close