بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آر ایل این جی پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کے لئے ڈسکوز کو سترہ ارب روپے کے اجراء کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے منسٹرز انکلیو اسلام آباد کی مرمت کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی کی سمری مسترد کر دیاقتصادی رابطہ کمیٹی نے آر ایل این جی پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کے لئے ڈسکوز کو فنڈز جاری کرنے کرنے کی منظوری دے دی۔

ای سی سی نے کے الیکٹرک کے لیے ٹیرف ریشنلائزیشن اور ٹیرف میں تین ماہ کی وصولی مدت کے ساتھ صفر اعشاریہ پانچ سات ایک روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی نے پاور سیکٹر کے لیے ٹیرف ریشنلائزیشن سے متعلق سمری جمع کرادی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close