سونا ایک ہی دن میں کتنا مہنگا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا اور آج بھی قیمت ایک ہزار روپے بڑھی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 44 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے 123457 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہوکر 1819 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں