بھاری بلوں کیلئے ہو جائیں تیار، نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے ڈسکوزکےمالی سال 22-2021 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی۔

 

نیپرا کی جانب سے ڈسکوزکےصارفین کیلئےایک روپیہ 55پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ تین ماہ تک لاگو رہے گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں