اسلام آباد (پی این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے قرضے کی منظوری میں تاخیر اور زرِ مبادلہ کے ذخائر کی شدید کمی کے باعث روپے پر دباؤ میں اضافہ جاری ہے۔ کاروباری دن کی ابتداء میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے اڑان بھرنی شروع کر دی اور 4 پیسے مہنگا ہو گیا۔ آج صبح انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 206 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 30 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو گیا تھا۔
اس اضافے کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 206 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 207 روپے کی حد بھی عبور کر گیا تھا۔ اس حوالے سے کراچی میں جاری کردہ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید 1روپے 15 پیسے کے اضافے سے 205 روپے 25 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 40 پیسے اور قیمتِ فروخت 1روپے 30 پیسے کے اضافے سے 205 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 80 پیسے ہو گئی تھی۔
گزشتہ روز یورو کی قیمت میں 3 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں