ٹرینوں کے کرایوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) محکمہ ریلویز نے ٹرینوں کے کرائے میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔محلہ ریلویز نے میل ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد ، مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد جبکہ کارگو ٹرینوں کے کرایوں مین 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ ریلوے کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 17 جون سےہوگا ، مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا تھاکہ ریلوے خسارہ کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، جب ہم نے سال 2013 میں چارج سنبھالا تو ہمارا ریونیو 18 ارب تھا جو 2018 میں 50 ارب ہو گیا، لیکن تین سال میں ریلوے خسارے میں گئی اور ہمیں اب 37 ارب کا خسارہ ملا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close