اسلام آباد ( پی این آئی) صرف 15 دنوں میں پٹرول 84 روپے، ڈیزل 115 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 16 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پٹرولیم مصنوعات کبھی اتنی مہنگی نہیں ہوئیں، حکومت نے 15 دنوں میں 3 مرتبہ عوام پر پٹرول بم گرایا، پٹرول 84 روپے، ڈیزل 115 روپے مہنگا کر دیا گیا۔
وزیر خزانہ کے اعلان کے مطابق آج رات 12 بجے سے پٹرول 24 روپے اور ڈیزل 59 روپے مہنگا ہو جائے گا۔ رات 12 بجے کے بعد پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 233 روپے 89 پیسے ہو گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 263 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل ایکسپریس نیوز کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی۔اوگرا نے حکومت کو تجویز دی کہ پٹرول 29 جب کہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کیا جائے۔ قبل ازیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اب پٹرول اور ڈیزل پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں