انڈونیشیا کا فوری طور پر پاکستان کو خوردنی تیل فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )خوردنی تیل کی فراہمی کیلئے بڑی پیشرفت، برادرملک انڈونیشیا پاکستان کو پام آئل فوری فراہم کرے گا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق خوردنی تیل کے10 بحری جہازآئندہ دو ہفتےميں پاکستان پہنچیں گے، اس سلسلے میں وزیراعظم شہبازشریف کی 10 جون کوانڈونیشین صدرجوکو ودودو سے فون پرگفتگو ہوئی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد نے انڈونیشیا کا دورہ کیا اور انڈونیشیا کی وزارت تجارت سے کامیاب مذاکرات کیے۔

انڈونیشا اور ملائیشیا سے اڑھائی لاکھ میٹرک خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جائے گا، پاکستانی وفد کی درخواست پر انڈونیشیا کی وزارت تجارت نے تمام متعلقہ امور کو تیزی سے نمٹایا اور 30 ہزار میٹرک ٹن تیل سے بھرا پہلا بحری جہاز آج روانہ کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود نے انڈونیشیا کے ہم منصب سے معاملات طے کئے۔انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے وفد میں پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چئیرمن طارق اللہ صوفی اور تنظیم کے رکن رشید جان محمد بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں