کل پٹرول اور ڈیزل پھرمہنگا کرنے کی تیاریاں متوقع نئی قیمتیں سامنے آگئیں

اسلام آباد ، راولپنڈی(پی این آئی ) پاکستان میں پندرہ اور سولہ جون کی درمیانی شب بارہ بجے سے پٹرول کی قیمت میں کم و بیش 10روپے لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 30روپے لٹر اضافے کی تجویز ہے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق 27 مئی 2022ء کو حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تیس تیس روپے فی لٹر اضافہ کیا جس کے بعد 3جون 2022ء کو دوبارہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تیس تیس روپے فی لٹر قیمت بڑھائی

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عندیہ دیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخطوں سے قبل ہمیں پٹرول کی قیمت 210روپے فی لٹر سے بڑھا کر چند روز میں 220روپے فی لٹر کرنا پڑے گی‘ اسی طرح ڈیزل کی فی لٹر قیمت 205سے بڑھا کر 235روپے فی لٹر کرنے کی تجویز ہے۔یاد رہے کہ پچھلے ہفتے ہی آئل کمپنیز نے جڑواں شہروں کے پٹرول پمپ کی سپلائی کو روک دیا تھا،ڈپو کے باہر پٹرول ٹینکر کی لائنیں لگ گئیں،پٹرول پمس پر بھی شہری خوار ہوئے ۔

پٹرولیم ڈویلز کے مطابق پٹرول کی سپلائی بند ہونے سے کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو جائے گا۔پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے بھی نہ ہوا اور سپلائی روک دی گئی،آئل کمپنیوں کے مالکان پمپس کو پٹرول کی سپلائی بحال کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں