وفاقی بجٹ کے تباہ کن اثرات، ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 204 روپے کی سطح کو عبور کر گیا ہے جو گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 202.65 پر بند ہوا تھا۔امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے غیر ملکی قرضوں میں بھی بھاری اضافہ ہوگیا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان غالب رہا جس کے باعث سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں