بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوام کیلئے ایک اور بری خبر ،بجلی کی قیمت میں مزید ہوشربا اضافہ ،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرانے بجلی 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 99 پیسے اضافہ کردیا۔ اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اپریل کیلئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین کے علاوہ سب پر لاگو ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close