کراچی (پی این آئی)چیئرمین سی این جی اینڈ پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ملک خدابخش نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی۔ملک خدا بخش نے اس ضمن میں کہا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں اوپیک کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں آئل کی پیدواربڑھانے کا فیصلہ ہوگااوراسکا ہمارے ملک کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ ملک خدا بخش نے کہا کہ پیداوار بڑھنے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو جائے گی،
کورونا میں ڈیمانڈ کم ہونے کی وجہ سے سپلائی کم کی گئی تھی لیکن اب مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی ڈیمانڈ بڑھنے سے قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کی لڑائی نے پیٹرول کی قیمتوں پر کوئی زیادہ اثر نہیں ڈالا، حکومت پہلے ہی 60 روپے سے زائد اضافہ کر چکی ہے اورحکومت پٹرول ڈیزل مزید مہنگا کرنے کا سوچ رہی ہے۔ ملک خدابخش نے بتایا کہ اس وقت بھی پٹرول پر 9.21 روپے اور ڈیزل 23.71 روپے پر سبسڈی موجود ہے،
یہ سبسڈی بھی ختم کریں تو پٹرول مہنگا کرنا پڑتا لیکن اب یہ اوپیک اجلاس کی خوشخبری آگئی ہے، اس اجلاس کے بعد سپلائی بڑھے گی اور پٹرول سستا ہو جائے گا، اس سے حکومت، ہمارے ملک کی معیشت اور عوام کو فائدہ ہو گا۔ ملک خدا بخش نے اس ضمن میں کہا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں اوپیک کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں آئل کی پیدوار بڑھانے کا فیصلہ ہوگااوراسکا ہمارے ملک کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں