لاہور (پی این آئی)سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے، سیمنٹ کی بوری مزید 100روپے اضافے سے 1100 روپے ہوگئی ہے۔تین ماہ میں سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں 400 روپےکا اضافہ ہوچکا ہے اور سیمنٹ کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 1100 روپےتک پہنچ گئی ہے۔سیمنٹ ڈیلرز کا کہنا ہےکہ کمپنیوں کی طرف سے قیمت میں اضافے اور ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے سے قیمتیں بڑھی ہیں۔
سیمنٹ کی قیمت میں اضافےکی بڑی وجہ مہنگا کوئلہ، زیادہ شرح سود اور بڑھتے ہوئے ٹرانسپورٹ اخراجات ہیں۔ماہرین کا کہنا ہےکہ صورت حال یہی رہی تو قیمتیں مزید بڑھنےکا خدشہ ہے، عام آدمی کے لیےگھر بنانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جائےگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں