کراچی(پی این آئی)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر کے اضافے سے 1871 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1750 روپے اور 1550 روپے کا اضافہ ہوگیا۔نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 150 روپے ہوگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار 715روپے ہوگئی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1540 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1320 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں