پاکستانیو کمر کس لو۔۔۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16جون سے اتنا بڑا اضافہ متوقع کہ آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 23؍ اور 55؍ روپے کا مزید اضافہ کرنا ہوگا۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو مرتبہ 30؍ روپے کا اضافہ کرنے کے بعد، توقع ہے کہ حکومت نئے مالی کے آغاز سے قبل تیل پر سبسڈی مکمل طور پر ختم کر دے گی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی موجودہ قیمتوں کے تناظر میں پٹرول پر سبسڈی 23؍ روپے جبکہ ڈیزل پر 55؍ روپے ہے۔

قیمتوں کا حتمی تعین آئندہ ہفتے اوگرا کرے گا اور اپنی سفارشات سے وزیراعظم کو آگاہ کرے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن )کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اگر عالمی سطح پر قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ہمیں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانی پڑے گی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ میں جتنا ممکن ہو سکا ریلیف دیں گے، تیل کی جو قیمت خرید ہے اسی پر بیچنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close